نئی دہلی: (دنیا نیوز) میڈیا رپورٹ کے مطابق 63 سالہ تاجر کو قے اور پاخانے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاجر نے ڈاکٹر کو بتایا کہ انھوں نے بیوی سے لڑائی کے بعد غصے میں آ کر بوتل کا ڈھکن نگل لیا تھا لیکن جب ڈاکٹروں نے ان کا آپریش کیا تو انھیں ان کے معدے سے بوتل کی ڈھکن کے بجائے تقربیاً چار سو گرام کا سونا ملا۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ پولیس اور کسٹم حکام نے تاجر سے پوچھ کچھ کی ہے اور سونے کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔ دنیا میں ہندوستان سب سے
زیادہ سونا استعمال کرنے والا ملک ہے جہاں دھات کی درآمد پر ٹیکس میں اضافہ کی وجہ سے اس کی سمگلنگ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سر گنگا رام ہسپتال میں سینیئر سرجن ڈاکٹر سی ایس رام چندراں نے کہا یہ پہلی دفعہ ہے کہ میں نے کسی مریض کے پیٹ سے سونا نکلا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ میں نے ایک مریض سے ایک کلو وزنی مثانے کا پتھر نکلا تھا لیکن ایک مریض کے پیٹ میں سونا ایک ناقابلِ یقین بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تکا دینے والا تین گھنٹے کا آپریش تھا۔ وہ ایک بزرگ مریض تھا اور ہمیں احتیاط سے کام لینا تھا۔ ہمیں ان کی پیٹ سے سونے کی 12 اینٹوں کا ڈھیر ملا۔ -